Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سول ایوی ایشن کا تیز ترین امیگریشن کیلئے ائیرپورٹس پر ای گیٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ

سی اے اے نے ای گیٹ سسٹم نصب کرنے کے لیے ٹینڈر نوٹس جاری کردیا
شائع 11 جولائ 2024 11:32am

سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے امیگریشن عمل کو تیز کرنے کے لیے بڑے ائیرپورٹس پر ای گیٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

سی اے اے نے ملکی بین الاقوامی ہوائی اڈوں پرمسافروں کی سہولت کے لیے ای گیٹس کی تنصیب کے لیے ٹینڈر جاری کردیا،اس تناظرمیں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے 13 اگست تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

مذکورہ درخواستیں انٹرنیشنل بارڈر کنٹرول سسٹم سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں سے مانگی گئی ہیں، ای گیٹس بارڈرکنٹرول سسٹم پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر نصب کیے جائیں گے۔

سی اے اے حکام کے مطابق ای گیٹس لگنے سے مسافروں کو تیز ترین امیگریشن سروس مہیا ہوسکے گی۔

مسافروں کو پاسپورٹ ای گیٹس پر اسکین کرنے ہوں گے،اس سے امیگریشن میں وقت بچے گا جبکہ اس منصوبے کے فعال ہونے کے بعد امیگریشن کے لیے لمبی قطاروں سے بھی مسافروں کی جان چھوٹ جائے گی۔

اسلام آباد

Airport

Immigration

Civil Aviation Authority (CAA)

e gate system