Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں آپریشن کے دوران شہید پاک فوج کے 2 جوانوں کی نماز جنازہ ادا

شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا
شائع 11 جولائ 2024 10:14am

پشاور میں آپریشن کے دوران شہید پاک فوج کے 2 جوانوں سپاہی بدام گل شہید اور سپاہی محمد ادریس شہید کی نماز جنازہ پشاورگیریژن میں ادا کردی گئی، شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا ڈسٹرکٹ پشاور کے سب ڈویژن حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کوہاٹ کے سپاہی بدام گل شہید اورصوابی کے سپاہی محمد ادریس شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور اور سول و عسکری حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

پشاور : آپریشن میں دہشتگرد کمانڈر سمیت 3 ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان اور سی ٹی ڈی کے 2 افسران شہید

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد اسامہ آبائی علاقے میں سپرد خاک

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن، کیپٹن سمیت 4 جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

یاد رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر خفیہ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان اور سی ٹی ڈی کے 2 افسران شہید ہوگئے۔

rawalpindi

ISPR

security forces

peshawar

security forces operation

Pakistan Law and order situation

Terrorists killed