Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس میں بھرتی کروانے کیلئے پیسے بٹورنے والا سابق پولیس افسر گرفتار

عوام سے گزارش ہے بھرتی کے سلسلے میں کسی کو پیسے نہ دیں، پولیس
شائع 11 جولائ 2024 12:11am
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کروانے کے بہانے پیسے بٹورنے والے سابقہ پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد کیپٹل پولیس کے مطابق ملزم محمد ادریس نے شہری سے پولیس میں بھرتی کروانے کے لیے رقم لی۔ ملزم محکمہ پولیس سے بطور اے ایس آئی ریٹائرڈ ہوچکا ہے۔

لاہور میں خواتین کے کالج پر نامعلوم افراد کا حملہ

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

لاہور سے غائب ہونے والے پبلشر کی لاش فیصل آباد سے مل گئی

پولیس کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ بھرتی کے سلسلے میں کسی کو پیسے کی آفر نہ کریں، اسلام آباد پولیس میں تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جاتی ہیں۔

اسلام آباد

islamabad police

Jobs 2024