Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں خواتین کے کالج پر نامعلوم افراد کا حملہ

ملزمان نےکالج پرنسپل اور دیگر خواتین پر تشدد کیا
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2024 11:12pm
باشکریہ - سٹی  42
باشکریہ - سٹی 42

لاہورمیں کاہنہ کےعلاقہ میں خواتین کے کالج پر نامعلوم غنڈوں نے حملہ کردیا۔

ملزمان نےکالج کی پرنسپل اور خواتین عملے سمیت کئی افراد پر تشدد کیا، ڈنڈے سے بھی مارا۔ مرد اسٹاف نے خواتین کو بچانے کی کوشش کی تو انہیں بھی مارا گیا۔

حملے اور تشدد کے واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی، جبکہ واقعہ کی ویڈیو بنانے والی اسٹاف سے نامعلوم افراد نے موبائل بھی چھین لیا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ تشدد کا واقعہ طالبات سے بقایا جات طلب کرنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

پرنسپل ڈاکٹر ثانیہ نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور 15 لاکھ نقدی ، زیورات اور موبائل فون بھی لے اڑے ہیں۔

کاہنہ پولیس نےکالج پرنسپل ثانیہ سعادت کےبیان پر مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں طالبات لائبہ، عاطفہ، عنبرین سمیت 7 نامعلوم حملہ آور کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

lahore

lahore police