Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بارشوں کے پیش نظر غیرقانونی اور خطرناک بل بورڈ ہٹانے کا حکم

تیز ہواؤں اور بارش کے سبب بل بورڈ انسانی جانوں کے لیےخطرہ بن سکتے ہیں، محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن
شائع 10 جولائ 2024 09:19pm
فوٹو۔۔۔فائل / اے ایف پی
فوٹو۔۔۔فائل / اے ایف پی

سندھ حکومت نے بارشوں کے پیش نظرغیرقانونی اور خطرناک بل بورڈ ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے ڈویژنل کمشنر اور سیکریٹری بلدیات کو مراسلہ لکھا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے صوبے بھرمیں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 16 جولائی تک تیز بارش کا امکان

مراسلے میں کہا گیا کہ تیز ہواؤں اور بارش کے سبب یہ بل بورڈ انسانی جانوں کے لیےخطرہ بن سکتے ہیں، اس لئے خطرناک بل بورڈ کو فوری طور پرہٹا یا جائے۔

کراچی : مختلف علاقوں میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب، حادثات میں ایک جاں بحق، ایک زخمی

محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے مزید کہا کہ ایسے ہی تمام خطرناک بل بورڈز کو سپریم کورٹ نے بھی ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

Sindh government

Met Office

Rain