Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان ہمیں ثبوت فرام کرے، خود افغانستان میں حملہ کیا تو جارحیت تصور کیا جائے گا، ذبیح اللہ مجاہد

پاکستان میں بدامنی کی ذمہ داری کسی طرح بھی افغانستان پر نہیں ڈالی جاسکتی، طالبان ترجمان
شائع 10 جولائ 2024 08:06pm

افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر افغان سرزمین سے دہشت گردی ہونے کے ثبوت ہیں تو ہمیں دیں، ہم ان کے خلاف خود کارروائی کریں گے، اور ثبوت دئے بغیر کارروائی کی گئی تو اسے جارحیت تصور کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے کہا تھا کہ اس کے تحت سرحد پار افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

نجی یوٹیوب چینل ”دی خراسان ڈائریز“ کو دئے گئے انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اگر پاکستان نے ثبوت فراہم کرنے کے بجائے افغانستان پر حملہ کیا تو یہ جارحیت تصور ہوگا۔

خواجہ آصف کا سرحد پار کارروائیوں کے بیان پر افغان وزارتِ دفاع کا ردعمل سامنے آگیا

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مسئلہ 2001 سے چلتا آرہا ہے۔ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پہلے سے ہی پاکستان میں موجود تھی اور وہاں بدامنی بھی پہلے سے تھی جو اب بھی جاری ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن ہمارے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ہم نے پاکستان کو بارہا اپنی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے، پھر بھی اگر کوئی تحفظات ہیں تو پاکستان ہم سے بات کرے۔

غزہ کے 3 شہری اسرائیلی حراست سے رہائی کے فوراً بعد حملے میں مار دیےگئے

ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ ہم نے برسوں جنگ دیکھی ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ کسی اور ملک میں بھی ایسا ہو، ہم کسی بھی ملک کے خلاف افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر پاکستان کے پاس دہشت گردی میں افغان سرزمین کے استعمال ہونے ثبوت ہیں تو ہمیں فراہم کرے، ہم کارروائی کریں گے۔ البتہ پاکستان نے ازخود کارروائی کرتے ہوئے حملہ کیا تو یہ جارحیت تصور ہوگا۔

روس کے یوکرین کے متعدد شہروں پر ہائپرسونک میزائل حملے، 36 افراد ہلاک

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنے اندرونی مسائل خود حل کرنا چاہیے۔ پاکستان میں بدامنی کی ذمہ داری کسی طرح بھی افغانستان پر نہیں ڈالی جاسکتی۔

afghanistan

zabihullah mujahid

Pakistan Afghanistan Tension