Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنسی اسکینڈل پر 3 طلبا کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا

یونیورسٹی انتظامیہ نے تینوں طالبعلموں کے نتائج بھی منسوخ کر دیے
شائع 10 جولائ 2024 07:42pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

راولپنڈی بارانی زرعی یونیورسٹی میں جنسی اسکینڈل کے معاملے پر تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔ جس کے بعد تین طالب علموں کو کمیٹی کی سفارشات پر یونیورسٹی سے فارغ کردیا گیا، مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے تینوں طالبعلموں کو یونیورسٹی سے گرفتارکیا تھا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے تینوں طالبعلموں کے نتائج بھی منسوخ کردیے، جنسی اسکینڈل میں ملوث طالبعلموں کو سزا یونیورسٹی قوانین ٹو اے کے تحت دی گئی۔

اسلامیہ یونیورسٹی: جنسی زیادتی،نازیباویڈیوز کی منظم سرگرمی کا سراغ نہیں ملا، رپورٹ

راولپنڈی کی بارانی زرعی یونیورسٹی کی انکوائری کمیٹی میں ڈاکٹر عرفان یوسف، یاسر حفیظ، طارق مختار، بدر نسیم اور غلام حسین بابر شامل تھے۔

کراچی نجی اسکول کا ویڈیو اسکینڈل: متاثرہ خواتین کا پولیس سے رابطہ، بیان قلمبند

جن طلبا کو فارغ کیا گیا ان میں منیب احمد بی ایس سی ایگریکلچر کے چھٹے سمسٹر کا طالبعلم تھا، انیب ایاز اور سعد ریاض بی ایس کے آٹھویں سمسٹر کے طالبلعم تھے، تینوں طالبعلموں کے خلاف تھانہ صادق آباد نے متاثرہ طالبعلم کی مدعیت میں 6 جولائی کو مقدمہ درج کیا تھا۔

rawalpindi

Crime

University

SEXUAL HARRASMENT