Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

مریم نواز کا 6 ارب روپے کی ڈیتھ اور میرج گرانٹ ادا کرنے کا حکم، پوزیشن ہولڈرز طلبہ پر انعامات کی بارش

وزیراعلیٰ پنجاب اور برطانوی ماہر تعلیم سرمائیکل باربر کی ویڈیو لنک میٹنگ
شائع 10 جولائ 2024 07:26pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیبر کے لئے 6 ارب روپے کی واجب الادا ڈیتھ اور میرج گرانٹ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلی سے برطانوی ماہرتعلیم سرمائیکل باربر کی ویڈیو لنک میٹنگ ہوئی۔ مریم نواز نے لاہور بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز کو مدعو کرلیا۔ انھوں نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو ٹرافیاں اور انعاما ت دیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے 6 ارب روپے کی واجب الادا ڈیتھ اور میرج گرانٹ ادا کرنے کا حکم دیا۔

فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان

مریم نواز نے ٹیکسلا اور سندرلیبر کالونیوں میں مزدوروں کے لئے 1224 فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان بھی کردیا اور کہا کہ پنجاب حکومت نے کم از کم اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر کم ازکم اجرت نافذ کی جائے۔

وزیر اعلیٰ سے برطانوی ماہر تعلیم سرمائیکل باربر کی ویڈیو لنک میٹنگ میں تعلیم، صحت، ائیرکوالٹی ، سالڈویسٹ منیجمنٹ اور ریونیو موبلائزیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرمائیکل باربر نے کامیاب تعلیمی ماڈلز پراپنے تجربات سےآگاہ کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ سرمائیکل باربر جیسے ماہرین کا تعاون ہمارے تعلیمی اہداف کے حصول کیلئےمعاون ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے آفس میں پوزیشن ہولڈرز طلبا اورطالبات سے ملاقات کی اور پڑھائی کے بارے میں پوچھا۔

پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے مریم نواز سے کھل کر باتیں کیں اور خوشی کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے پہلی پوزیشن ہولڈرز کو تین ، تین لاکھ، سیکنڈ کو دو دو لاکھ اورتھرڈ پوزیشن ہولڈرزکوایک ایک لاکھ روپےکےچیک دیئے۔

punjab

تعلیم

CM Punjab Maryam Nawaz