Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اروشی روٹیلا شوٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل

اداکارہ ​​ایکشن سین شوٹ کررہی تھیں۔
شائع 10 جولائ 2024 07:11pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اروشی روٹیلا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اروشی روٹیلا اپنی فلم ’این بی کے 109‘ کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں، اداکارہ فلم کے تیسرے مرحلے کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ اروشی روٹیلا ​​ایکشن سین شوٹ کررہی تھیں۔

اداکارہ کی ٹیم نے بیان میں کہا کہ اروشی کو فریکچر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہ حیدرآباد کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

NBK 109 میں اداکار ننداموری بالاکرشن اور بوبی دیول بھی شامل ہیں۔

injured

Urvashi Rautela

filming

hopitalized