Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا جماعت اسلامی کے دھرنے میں پی ٹی آئی شامل ہو گی ؟ فیصلہ آج رات متوقع

پی ٹی آئی نے دھرنے میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت شروع کردی، ذرائع
شائع 10 جولائ 2024 06:25pm

جماعت اسلامی کے اسلام آبا دھرنے میں شامل ہوا جائے یا نہیں، فیصلہ آج رات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے دھرنے میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے، پارٹی نے مرکزی قائدین اور صوبائی کمیٹیوں سےتجاویز بھئ مانگ لیں ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل دھرنے میں شرکت کرے گی یا نہیں ؟ مشاورت جاری ہے جبکہ مشارتی اجلاس میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ اگر جماعت اسلامی پی ٹی آئی کےاحتجاج میں شمولیت کی یقین دہانی کروائےتو ہی دھرنےکا حصہ بنا جائے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اگر مگر کا یہ فیصلہ کہ دھرنے میں شرکت کریں یا نہ کریں اس کے حوالے سےفیصلہ آج رات تک متوقع ہے۔

Jamat e Islami

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)