Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، بل جون کی نسبت کم آئے گا، حکام پاور ڈویژن

ہم توٹیرف بڑھا رہے ہیں پھر یہ کم کیسے ہورہا ہے، چیئرمین نیپرا
شائع 10 جولائ 2024 06:12pm

حکومت کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں اضافے کے معاملے پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چئیرمین وسیم مختارکی زیر صدارت سماعت ہوئی ۔

دوران سماعت پاورڈویژن حکام کی جانب سےاتھارٹی کویونیفارم ٹیرف پربریفنگ دی گئی ۔

پاورڈویژن کے حکام کا کہنا تھا کہ قیمت کا تعین 300 روپے فی ڈالر کی شرح پر کیا گیا، کیپسٹی پیمنٹس میں 38 پیسےفی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔

جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہم توٹیرف بڑھا رہے ہیں پھر یہ کم کیسے ہورہا ہے، جون کی ایڈجسٹمنٹس جولائی میں ختم ہوجائیں گی۔

پاورڈویژن حکام نے کہا کہ عام آدمی کو لگتا ہے کہ بل بڑھ جائے گا، لیکن یقین دلاتے ہیں کہ کوئی بڑا اضافہ نہیں ہوگا، یہ صرف ٹیرف ری سیٹنگ ہے اضافے کے بعد بجلی کا بل جون کی نسبت کم آئے گا ۔

National Electric Power Regulatory Authority

electricity bills