Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : سافٹ ویئر کمپنی کے سی ای او کا قتل، ملزم نے مارنے کی وجہ بتا دی

عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
شائع 10 جولائ 2024 05:53pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے سافٹ ویئر کمپنی کے سی ای او کو قتل کرنیوالے ملزم کا پولیس ریمانڈ منظور کرلیا۔ ملزم نے تنخواہ نہ دینے پر سی ای او کی جان لے لی تھی۔

پولیس نے مقامی عدالت میں ملزم شعیب کو پیش کیا، جہاں اس کا کہنا تھا کہ میں کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کی حیثیت سے کام کررہا تھا، ہم کو تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔

کراچی میں تنخواہ نہ ملنے پر ملازم نے سافٹ ویئر کپمنی کے سی ای او کا قتل کردیا

ملزم نے مزید بتایا کہ میں تنخواہ سے متعلق نوید سے بات کررہا تھا تو محسوس ہوا کہ یہ میرا مذاق اڑا رہا ہے، جس پر کچن سے چھری اٹھا کر لایا، دوبارہ بات چیت کی تو پھر اس کا لہجہ طنزیہ تھا۔ جس کے بعد طیش میں آکر چھری کے وار کردیے۔

پولیس کی وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے 4 ملزم گرفتار

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی  کہ ملزم کا سی آر او کرانا ہے، ریمانڈ دیا جائے۔ جس کے بعد عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ قتل کا واقعہ شارع فیصل پر کاوش کراؤن پلازہ کے اندر آفس میں منگل کو پیش آیا تھا۔

karachi

Murder

Crime

Karachi Police