Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اگر فیصلہ بھی دے دیتا ہوں کہ تو کیا فرق پڑنا ہے؟ آپ سوچ نہیں سکتے ہم کتنے بے بس ہیں، جسٹس گل حسن اورنگزیب

وفاقی وزراء کوعدالت میں طلب کیا لیکن کچھ نہ ہوا، وزیراعظم کو طلب کیا تووہ اداس چہرے کے ساتھ آگئے، عتیق الرحمن بازیابی کیس میں ریمارکس
شائع 10 جولائ 2024 01:03pm

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس گل حسن اورنگزیب نے عتیق الرحمٰن کی بازیابی کی درخواست پرسماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ وزیراعظم کوطلب کیا احساس سے عاری چہرے کے ساتھ آگئے،وفاقی وزراء کی طلبی پربھی کچھ نہ ہوا، جسٹس کیانی نے مائنڈ ظاہرکیا توانکے خلاف بدنام کرنے کی مہم شروع ہوگئی،اگرفیصلہ بھی دے دیتا ہوں توکیا فرق پڑنا ؟ آپ سوچ نہیں سکتے ہم کتنے بےبس ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عتیق الرحمٰن کی بازیابی کی درخواست پرسماعت کی۔ جسٹس حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ اگرمیں فیصلہ بھی دے دیتا ہوں تواس سے کیا فرق پڑے گا؟

انہوں نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ آپ سوچ نہیں سکتے ہم کتنے بےچین ہیں، ہم کتنے بےبس ہیں، وفاقی وزراء کوعدالت میں طلب کیا لیکن کچھ نہ ہوا، وزیراعظم کو طلب کیا تووہ اداس چہرے کے ساتھ آگئے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب مزید کہاکہ جسٹس کیانی نے اپنا مائنڈ ظاہرکیا توانکے خلاف بدنام کرنے والی مہم شروع ہوگئی، وزیراعظم کواس عدالت نے بلایا لیکن کچھ نہیں ہوا، وزرا کوبلایا جاتا ہے وہ ہنستے ہوئے آتے ہنستے ہوئے واپس چلے جاتے ہیں، آپ کواندازہ نہیں اس صورتحال کا ہمیں کتنا احساس ہے۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

پاکستان

اسلام آباد