Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

15 پاکستانیوں سمیت نومنتخب برطانوی پارلیمنٹ نے حلف اٹھالیا

شبانہ محمود وزیرِ انصاف ہوں گی، نومنتخب وزیر اعظم استارمر نے عوام کی بھرپور خدمت کا عزم ظاہر کیا۔
شائع 10 جولائ 2024 09:00am

نومنتخب برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور دارالعوام کے 650 نئے ارکان نے حلف اٹھالیا۔ حلف اٹھانے والے نومنتخب ارکان میں 15 پاکستانی نژاد برطانوی بھی شامل ہیں۔

نومنتخب برطانوی وزیر انصاف شبانہ محمود نے بھی حلف اٹھایا۔ فضل خان، عمران حسین، راجہ یاسین اور ناز شاہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

ایک ہفتہ ہونے والے انتخابات کے بعد برطانوی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس ہوا۔ اس بار 263 خواتین دارالعوام کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔ نومنتخب وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہم پورے جوش و جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

دارالعوام کے اجلاس میں لنزے ہوئل کو ایک بار پھر بلا مقابلہ اسپیکر منتخب کرلیا گیا۔ سبک دوش ہونے والے وزیرِ اعظم رشی سُنک نے وزیر اعظم کیئر اسٹامر کو مبارک باد دی.

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں رشی سُنک نے کہا کہ میں عام انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کی شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ ہم کوشش کریں گے کہ ایوان کی تمام کارروائیاں بحسن و خوبی چلتی رہیں۔ واضح رہے کہ رشی سُنک منتخب ہوئے ہیں۔

UK PARLIAMENT SWORN IN

15 BRITISH PAKISTANIS

SHABANA MEHMOOD

SECRETARY OF JUSTICE