Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار کے حوالے سے ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش

ہمیں خود ججز کی تقرری سمیت مختلف معاملات پر اتفاق رائے کرنا ہو گا، وزیر قانون اعظم نذیر
شائع 09 جولائ 2024 08:51pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

قومی اسمبلی میں آرٹیکل 175 الف اور 215 میں ترمیم کا آئینی ترمیمی بل پیش کردیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار کے حوالے سے ترمیم متعارف کی گئی ہے۔

نیشنل اسمبلی میں بل اسد قیصر، ثناءاللہ مستی خیل اور گشتاسپ خان کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کیا گیا۔

وزیر قانون نے حکومت کی جانب سے آئی ایس آئی کو فون کالز اور پیغامات ’انٹرسیپٹ‘ کرنے کی اجازت دئے جانے کی تصدیق کردی

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ججز کی تعیناتی میں شفافیت کمپرومائز ہوئی ہے۔ شق 175 الف اور 215 میں ترمیم کا دستور ترمیمی بل 2024 متعلقہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔

مسیحی برادری میں شادی کی عمر تبدیل، بل قومی اسمبلی میں منظور

انھوں نے مزید کہا کہ آج جو حکومتی بینچ پر ہیں وہ کل وہاں (اپوزیشن بینچز) پر تھے، یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے، ہمیں خود ججز کی تقرری سمیت مختلف معاملات پر اتفاق رائے کرنا ہو گا۔

National Assembly

supreme judicial council

judges appointed