Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی آئی خان: کیش لے جانے والی نجی کمپنی کی وین اور 4 سیکیورٹی گارڈز اغوا

گاڑی میں 86 لاکھ 60 ہزار روپے موجود تھے، پولیس
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2024 11:53pm

ڈیرہ اسماعیل خان میں کیش لے جانے والی نجی سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین کے چار سیکیورٹی گارڈ اغوا کرلیے گئے، جبکہ اغوا کار کیشن وین بھی ساتھ لے گئے۔

واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن روڈ پر پیش آیا جہاں سے کیش لے جانے والی نجی سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین کے چار سیکیورٹی گارڈز کو وین سمیت اغوا کر لیا گیا ۔

ڈیرہ پولیس کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کی گاڑی میں 86 لاکھ 60 ہزار روپے موجود تھے، مسلح افراد نے کیش وین کو سگو کے مقام پر روکا گیا تھا۔

دکی : بلوچستان میں 20 مسلح افراد نے 4 کسانوں کو اغوا کرلیا

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مغوی کی بازیابی اور کیش وین کی تلاش کے لیے تحصیل کلاچی میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

kidnapping

lahore police