پنجاب میں فروخت ہونیوالے آٹے پیکجنگ کے قوانین میں تبدیلی
پنجاب بھر میں فروخت ہونیوالے آٹے کے پیکجنگ کے قوانین میں تبدیلی کر دی گئی ۔ آٹا پیکجنگ کے نئے رنگوں، وزن اور لیبلنگ بارے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عام آٹا، فورٹیفائیڈ آٹا، میدہ اور سوجی کو مختلف رنگوں کے تھیلوں میں پیک کیا جائے گا۔
عام آٹا سفید رنگ، 10اور 20 کلو گرام کے تھیلوں میں فروخت کیا جائے گا، فورٹیفائیڈ آٹا نارنجی(اورنج) رنگ کے تھیلوں میں ملے گا ۔ اسپیشل سپر آٹا 15 کلو گرام کے تھیلوں میں دستیاب ہوگا ۔ جبکہ فائن آٹے کو اب 50 اور 80 کلوگرام کے سفید رنگ کے تھیلوں میں فروخت کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تھیلوں پر پروڈکٹ کا نام، اجزاء، ٹریڈ مارک، مینوفیکچرر کا نام اور پتہ درج ہوگا، تھیلے کا وزن، لوگو، کوڈ نمبر، تاریخ میعاد اور لائسنس نمبر درج ہونا لازم ہوگا، جبکہ فلور انڈسٹری کو نئے قوانین کے اطلاق کیلئے 15 روز کا کا وقت دیا گیا ہے ۔
سیکرٹری فوڈ کی ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ تھیلوں پر لیبلنگ اور آٹے کے معیار کی نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ ہوگی۔
Comments are closed on this story.