Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یمنیٰ زیدی دوران شوٹنگ حادثے کا شکار

اداکارہ یمنیٰ زیدی ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر موجود تھیں
شائع 09 جولائ 2024 04:20pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

معروف پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی دوران شوٹنگ زخمی ہوگئی ہیں، اداکارہ کا سیٹ پر پیش آنے والے حادثے کا کل سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سیٹ پر شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اسی دوران حادثہ پیش آیا ہے، اداکارہ یمنیٰ زیدی کو اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھانا بنانا تھا۔

اسی حوالے سے یمنیٰ زیدی کچن میں کھانا بنا رہی تھیں، کہ اسی دوران چولہے کی گیس لیک ہو رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق سیٹ پر موجود یمنیٰ کو اس بات کا علم نہ ہو سکا کہ گیس لیک ہو رہی ہے۔

جوں ہی اداکارہ نے آنچ تیز کی تو آگ بھڑک اٹھی، جس پر اداکارہ کے مطابق ان کا ہاتھ آنچ کی زد میں آیا۔

یمنیٰ زیدی کانز فلم فیسٹیول میں چھا گئیں، 2 بڑے اعزازات اپنے نام کئے

تاہم خوش قسمتی سے اداکارہ اس حادثے میں محفوظ رہیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سین کیمرے میں ریکارڈ بھی ہوا ہے اور ممکنہ طور پر ڈائریکٹر اسے ڈرامے میں شامل بھی کریں۔

fire

incident

Yumna zaidi

Pakistani drama

showbiz celebrities