Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ٹی 20 ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا
شائع 09 جولائ 2024 03:21pm

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے والے کپتان روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی ٹی 20 ٹیم کے نئے کپتان سے متعلق نام سامنے آگیا ہے۔

بھارت نے گزشتہ ماہ جنوبی افریقا کو شکست دے کر دوسری بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ اپنے نام کیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب ہاردک پانڈیا کا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کے لیے نام سامنے آرہا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارتی ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟ بی سی سی آئی کا اعلان

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ہاردک پانڈیا بھارتی ٹیم کے نئے کپتان ہوسکتے ہیں جبکہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپتانی کے لیے سوریا کمار کا نام بھی زیر گردش ہے لیکن زیادہ امکان ہے کہ ہاردک پانڈیا بھارت کی ٹی 20 ٹیم کی قیادت کریں گے تاکہ وہ 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک گروم ہوجائیں۔

اگلا ٹی 20 ورلڈ کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ بھارت دوبارہ چیمپئن کیسے بن سکتا ہے

ٹی 20 ورلڈکپ ٹیم کا اعلان، پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں کیوں شامل نہیں کیا گیا

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں زمبابوے میں 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہی ہے جس میں سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر آئی پی ایل کے ٹاپ پرفارمز کو موقع دیا گیا ہے اور شبھمن گل عارضی طور پر ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

india

rohit sharma

T20 World Cup

Indian cricket team

ICC T20 World Cup

t20 world cup 2024

icc mens t20 world cup

t20 worldcup 2024