Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

6 مرتبہ ڈسے جانے کے باوجود نوجوان صحت یاب، سانپ پریشان

نوجوان نے سانپ کے حملوں سے متعلق حیرت انگیز دعویٰ بھی کر دیا
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2024 09:30am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا

بھارت میں ان دنوں ایک ایسے شخص نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے، جو سانپ کے کئی مرتبہ ڈسنے کے باوجود زندہ رہا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع فتح پور کے سورا گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 24 سالہ نوجوان کو تقریبا 1 ماہ کے عرصے کے دوران 6 مرتبہ سانپ نے ڈسا ہے۔

تاہم ہر مرتبہ سانپ کے ڈسنے پر نوجوان کو اسپتال لایا جاتا اور وہ صحتیاب ہو کر اپنے پیروں پر چل کر واپس نکلتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان کے ساتھ پہلا واقعہ 2 جون کو پیش آیا تھا، جب 24 سالہ وکاس دُبے اپنے ہی گھر پر زمین پر موجود تھے جب انہیں سانپ نے ڈسا۔

جس کے بعد اسپتال منتقل کیے گئے اور صحتیاب ہوگئے، اسی طرح 2 جون سے 6 جولائی کے دوران 6 مرتبہ سانپ نے وکاس کو ڈسا، بھارتی میڈیا کے مطابق چوتھی مرتبہ ڈسے جانے پر نوجوان کو گھر چھوڑ کر کسی اور جگہ رہائش اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

قاہرہ ائرپورٹ پر شہری کے بیگ سے 73 سانپ برآمد، کسٹم حکام حیران

جس پر نوجوان اپنی خالہ کے گھر رادھا نگر چلا گیا، تہام وہاں بھی نوجوان سانپ کے حملے سے بچ نہ پایا، اس صورتحال میں والدین وکاس کو والد اپنے گھر لے آئے جہان چھٹی مرتبہ سانپ نے اسے ڈس لیا۔

جس پر خراب حالت کے باعث والدین نے بچے کو اسپتال میں داخل کرا دیا، جہاں سے وہ صحتیاب ہو گیا، حیرت انگیز طور پر وکاس کی جانب سے دعوے میں کہنا تھا کہ سانپ نے ہمیشہ اسے پفتے یا اتوار کو ہی ڈسا ہے۔

جبکہ دعوے میں مزید بتایا اسے سانپ کے ڈسنے کی پیشگوئی پہلے ہی ہوجاتی ہے۔

india

Uttar Pradesh

hospital

snake bite