Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف کے ساتھ 6.5 ارب ڈالر کا قرض معاہدہ 2 ہفتوں میں طے پانے کا امکان

قرض پروگرام کے لیے وزیراعظم آفس کی جانب سے آئی ایم ایف حکام سے رابطہ کیا جائے گا
شائع 09 جولائ 2024 01:46pm

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ 6.5 ارب ڈالر کا قرض معاہدہ آئندہ 2 ہفتوں میں طے پانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ 6.5 ارب ڈالر کے قرض معاہدے پر اگلے 2 ہفتوں میں پیشرفت متوقع ہے، قرض پروگرام کے لیے وزیراعظم آفس کی جانب سے آئی ایم ایف حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کی 8 ارب ڈالر کے بجائے ساڑھے 6 ارب ڈالر پر بات فائنل ہو رہی ہے، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ معاشی ٹیم گزشتہ تین دنوں سے ورچوئلی بات چیت کر رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی جانب سے ایم ڈی آئی ایم ایف سے رابطہ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ سائیکل سے نکلنے کیلئے ٹیکسوں میں اضافہ لازمی ہے، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم، ڈیڈ لاک برقرار

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف شرط پر تمام پیشگی اقدامات پر عملدرآمد کر چکا اس لئے مشن کی آمد متوقع نہیں ہے۔

پاکستان

اسلام آباد

IMF

IMF PAKISTAN

IMF program

New IMF Program

loan agreement