Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ڈی ایس پی علی رضا سمیت 2 افراد کے قتل کی ویڈیو آگئی

مقدمہ ایس ایچ او عزیز آباد کی مدعیت میں درج، قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل
شائع 09 جولائ 2024 06:21pm

کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) علی رضا سمیت 2 افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

کراچی کے علاقے کریم آباد میں شہید ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا سمیت 2 افراد کے قتل کا مقدمہ 2 روز بعد ایس ایچ او عزیز آباد عمران آفریدی کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا۔

سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق علی رضا گاڑی پارک کر کے شکیل کارپوریشن میں داخل ہوئے تو 2 یا 2 سے زائد مسلح افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا، جائے وقوعہ سے9 ایم ایم پستول کے 12 خول اور ایک نیلی ٹوپی تحویل میں لی گئی۔

کراچی میں فائرنگ، چوہدری اسلم کے قریبی سی ٹی ڈی اعلیٰ افسر جاں بحق، عینی شاہد کا بیان سامنے آگیا

مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے مکمل ریکی کے بعد حملہ کیا، ڈی ایس پی کو ممکنہ طور پر لسانی اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کرنے پر نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ 7 جولائی کو کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کے افسر ڈی ایس پی علی رضا جاں بحق ہو گئے تھے۔

کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب سی ٹی ڈی کے افسر علی رضا کو نامعلوم مسلح ملزمان نے نشانہ بنا کر قتل کردیا تھا۔

واقعے میں قریبی بلڈنگ میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور گارڈ بھی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

لکی مروت میں پولیس کی گاڑی پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 2 شہید

سبی میں گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی شہید

عزیز آباد پولیس کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن علی رضا کو کریم آباد، بلاک ون میں شکیل کارپوریشن کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

ویڈیو منظر عام پر

آج نیوز کو موصول ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کے مبینہ حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سفید لباس میں ملبوس حملہ آور کو واقعے کے وقت فلیٹ کے اندر اور پھر باہر فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں علی رضا کی گاڑی بھی آتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے۔

علی رضا کی گاڑی فلیٹ کے گیٹ پر رکنے کے چند لمحوں بعد ہی حملہ آور اندر آیا اور پھر اکیلا موٹر سائیکل پر فرار ہوا۔

karachi

CTD

Target Killing

Karachi Police

law and order situation

ctd sindh

DSP ALI RAZA