Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

کتے نے چولہا کھول کر گھر جلا دیا، مناظر کیمرے پر ریکارڈ

واقعے میں گھر میں جل کر خاکستر ہو گیا
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2024 11:06am
تصویر بذریعہ: سی سی ٹی وی فوٹیج/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: سی سی ٹی وی فوٹیج/ ویڈیو اسکرین گریب

پالتو جانوروں سے متعلق دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں تاہم ایک ایسے ہی کتے نے سب کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے، جس نے گھر میں آگ لگا دی۔

امریکی ریاست کولاراڈو کے ایک گھر میں یہ واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں کتے نے کچن میں رکھے اسٹوو کو آن کر دیا، جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

26 جون کو پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، کولاراڈو اسپرنگز فائر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کولاراڈو کے رہائشی کی جانب سے انہیں بذریعہ فون آگ لگنے کے لیے حوالے سے بتایا گیا تھا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچن میں موجود تنہا کتے نے پہلے اسٹوو کو چھیڑا۔

پاگل کتے نے گھر کے اندر گھس کر بچوں سمیت 8 افراد کو کاٹ لیا

اور پھر اچانک منظر نامے سے غائب ہوگیا، جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ بڑھ گئی، تاہم خوش قسمتی سے رہائشی نے صورتحال کو کنٹرول کر لیا۔

واقعے میں جانی نقصان کی بھی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں، لیکن مالی نقصان ہونے کے باعث فیملی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

fire

CCTV footage

Dog

Stove