Aaj News

جمعہ, اکتوبر 18, 2024  
14 Rabi Al-Akhar 1446  

چین میں مائیکروسافٹ کمپنی نے اپنے ملازمین کو آئی فون پر منتقل ہونے کا کہہ دیا

کمپنی کی جانب سے چین کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ میں بھی اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز سے متعلق پابندی عائد کی ہے
شائع 09 جولائ 2024 10:12am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

مائیکروسافٹ چائنہ نے ملازمین پر اینڈرائیڈ سے متعلق پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ ملازمین کو ستمبر تک آئی فون پر شفٹ ہونے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ کی جانب سے چین اور ہانگ کانگ میں اپنے ملازمین کو اینڈرائیڈ موبائل فونز استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ان ملازمین کو آئی فون 15 بھی دیا جا رہا ہے، جن کے پاس اینڈرائیڈ موبائل فون ہے، یہ قدم ملازمین کی معاونت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ ملازمین کو ستمبر 2024 تک کا الٹی میٹم دیا گیا ہے، اندرونی میمو کے ذریعے انتظامیہ کی جانب سے ملازمین پر واضح کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے بتانا تھا کہ اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے ملازمین جو کہ چینی برانڈز ہوائی اور ژاؤمی استعمال کر رہے ہیں، انہیں آئی فون 15 دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کمپنی کی جانب سے قدم اٹھانے کی بری وجہ چین میں گوگل پلے اسٹور پر پابندی ہے، جبکہ مائیکروسافٹ کی جانب سے ان پلیٹ فارمز پر پابنید عائد کردی گئی ہے۔

مائیکروسافٹ نے گیمنگ کے شعبے سے 1900 ملازمین برطرف کردیئے

کمپنی کی جانب سے ملازمین کی شناخت کو یقینی بنانے کے لیے ایپل ڈیوائسز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو کہ ملازمین کمپیوٹر یا موبائل فونز پر لاگنگ کرتے وقت استعمال کریں گے۔

جبکہ ایپ موبائل فونز دینے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ چین میں ایپ آئی او ایس ایپ اسٹور موجود ہے، جس کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ مئی 2024 میں مائیکروسافٹ کی جانب سے پاس کیز متعارف کرائی گئی تھیں، جو کہ اب اس قدم کے بعد کارآمد ہو سکے گی۔

china

Hong Kong

Android

google play store

smart phones

Iphone 15