فی الحال عملی سیاست میں آنے کا کوئی اراداہ نہیں، اسد عمر
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ فی الحال عملی سیاست میں آنے کا کوئی اراداہ نہیں۔
لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد عمر نے نئی سیاسی جماعت کے حوالے سے کیے سوال کے جواب میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو نئی سیاسی جماعت بنانے پر گڈ لک کہتا ہوں، وہ بھی اس ملک کو بہتر کرنے کی کوشش کریں۔
اسد عمر نے کہا کہ میں ان کی نئی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بنوں گا، آپ میری حالت دیکھ لیں، مجھ سے چلا بھی نہیں جا رہا، میں نے کیا سیاست کرنی ہے، ابھی عملی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
شاہد خاقان کی پارٹی کا نام کیا ہوگا؟ سابق وزیراعظم نے بتا دیا
آپ کی سیاسی جماعت کب وجود میں آئے گی؟ شاہد خاقان عباسی نے تاریخ بتادی
عدالت پیشی
قبل ازیں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست کے سلسلے میں اسد عمر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے عدالت سے استدعا کی کہ میری سرجری ہوئی ہے بڑی مشکل سے چل کر آیا ہوں، میری حاضری مکمل ہوچکی ہے مجھے واپس جانے کی اجازت دے دیں۔
Comments are closed on this story.