Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف رکن قومی اسمبلی ہونے کے باوجود ایوان کے اجلاسوں میں کیوں نہیں آرہے؟

71ء میں دو بڑی سیاسی جماعت آپس میں بات نہ کرسکیں اور ملک دولخت ہوا، قیصر احمد شیخ
شائع 08 جولائ 2024 10:58pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ 1971 میں مشرقی پاکستان الگ ہوگیا کیونکہ دو سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کرسکیں، اس وقت بھی دو بڑی پارٹیاں آمنے سامنے آگئی تھیں۔

آج نیوز کے پروگرام ”نیوز انسائٹ وِد عامر ضیاء“ میں گفتگو کرتے ہوئے قیصر احمد شیخ نے کہا کہ بات چیت کرکے مسائل کا حل نکالنا سیاستدانوں کا یہی تو کام ہوتا ہے، لیکن اس وقت ہم ناکام رہے اور جمہوریت کی ناکامی دیکھی۔

انہوں نے پی ٹی آئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ملک میں کٹّی والی بات تو ہو نہیں سکتی، آپ نے بیٹھنا ہی بیٹھنا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’سینئیر ایلیمنٹ (عناصر) ابھی بھی کوششیں کر رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں بہت جلد (بات چیت) ہوگی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ سب نے اپنے اپنے مفاد میں بیٹھنا اور مذاکرات کرنے ہیں۔

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ نواز شریف قومی اسمبلی کے رکن ہیں، لیکن طبیعت ناسازی کے باعث ان کی ایوان میں شرکت تقریباً نہ کے برابر ہے۔

Nawaz Sharif

Qaiser Ahmed Sheikh

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)