Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کسٹمز عملے کی معاونت سے حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلانے والا مرکزی ملزم گرفتار

نیٹ ورک ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز عملے کے ساتھ مل کر کروڑوں روپے اسمگل کرتا تھا، ایف آئی اے
شائع 08 جولائ 2024 08:19pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

لاہور میں ایف آئی اے نے ہال روڈ برادرز پلازہ میں ایک دفتر پر چھاپہ مارا اور حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلانے والے مرکزی ملزم عماد جہانگیر کو گرفتار کرلیا۔ نیٹ ورک پر الزام ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمزعملے کے ساتھ مل کر کروڑوں روپے اسمگل کرتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کو اسمگلنگ میں سہولتکاری فراہم کرنے میں کسٹمز افسران اور عملہ بھی شامل ہے۔ ایف آئی اے نے سپرنٹنڈنٹ کسٹمز شاہنواز لنگڑیال، سپرنٹنڈنٹ حرعباس، انسپکٹر کسٹم رانا بابر، کسٹم اہلکار ناصر کو اسمگلرز کی سہولتکاری کی ایف آئی آر میں نامزد کردیا ہے۔

اس حوالے سے ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ٹی ٹی کے ذریعے کاروباری افراد کے کروڑوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے والا نیٹ ورک دبئی سے جہانگیر اور لاہور ہال روڈ سے اس کا بیٹا عماد جہانگیر چلا رہا تھا۔

ماہانہ پنشن ختم کردی گئی، نیا نظام نافذ

ایف آئی اے کی ٹیم نے ہال روڈ برادرز پلازہ میں ٹی جے ٹریڈرز کے دفتر میں چھاپہ مار کر عماد جہانگیر نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے موبائل فونز ریکارڈ اور بیانات کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے۔

کینیڈا سے چوری کیا گیا 400 کلو سونا کیسے غائب ہوا اور کہاں پہنچا؟ سنسنی خیز تفصیلات جاری

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق حوالہ ہنڈی کے ذریعے غیر قانونی طور پر رقوم بیرون ملک منتقل کرنے والے ہال روڈ، نیلا گنبد، برانڈرتھ روڈ ، حفیظ سینٹر کے تاجروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مولانا شوکت علی روڈ، جیل روڈ، فیصل ٹاؤن، جوہرٹاؤن، منٹگمری روڈ کے کئی تاجروں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ملزمان علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے مہنگی ترین فوڈ آئٹمز، چاکلیٹس، موبائل فونز، لیپ ٹاپس کی اسمگلنگ میں بھی ملوث تھے۔

FIA

Crime

Money Laundering Investigation