Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

لاہور : چلڈرن اسپتال سے 4 دن کے بچے کی تبدیلی کا معمہ حل ہوگیا

ڈی این اے رپورٹ مزید حقائق کا تعین کردے گی، پولیس
شائع 08 جولائ 2024 06:09pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

لاہور کے چلڈرن اسپتال سے چار دن کے بچے کی تبدیلی کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بچہ تبدیل نہیں ہوا، جھوٹی ایف آئی آر در کروائی گئی۔

پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ نے اسپتال سے واپس ملنے والا نومولود اپنی اولاد تسلیم کرلیا ہے، والد عرفان کا بیان حلفی پولیس تفتیش اور عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے۔

چلڈرن ہسپتال میں ’وفات پانے والا بچہ‘ تبدیل کرنے کا انوکھا واقعہ

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ نومولود کی لاش کی تصدیق گوجرانوالہ کے اسپتال سے بھی کروائی گئی، ڈی این اے رپورٹ مزید حقائق کا تعین کردے گی۔

بچہ تبدیلی معاملہ، چلڈرن اسپتال لاہور کا عملہ بری الذمہ قرار

پولیس کا کہنا ہے کہ نومولود کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔ بچے کے والد نے چند روز قبل اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ والدین نے رشتہ داروں میں بیٹا پیدا ہونے کی خبر پھیلائی تھی، انتقال کے دوران اصل جنس سامنے آنے پر والدین نے بچہ تبدیلی کی کہانی بنائی۔

Health Care

Newborn Baby

CHILDREN HOSPITAL LAHORE