سنگدل ماں نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کو کھڑکی سے نیچے پھینک دیا
سفاک خاتون نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کو کھڑکی سے نیچے پھینک کر قتل کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ جرمنی میں پیش آیا جب جرمنی میں ایک خاتون نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور کریئر خراب ہونے کے ڈر سے نومولود بیٹی کو گھر کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کو گزشتہ برس 12 ستمبر میں گھر پر بیٹی کو جنم دیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 28 سالہ کیٹرینا جوانووک کو عدالت کی جانب سے بیٹی کو قتل کرنے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
بچی کو جب خاتون نے کھڑی سے نیچے پھینکا تو وہاں موجود راہگیر حیران رہ گئے اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق کیٹرینا جووانووک نے رواں ماہ اپریل میں عدالتی ٹرائل کے دوران ہی اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا لیکن وہ عدالت کے سامنے اپنے اس عمل کی وضاحت دینے میں ناکام رہی۔
خاتون کے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ یہ ایک حادثہ تھا جبکہ عدالت نے خاتون کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
Comments are closed on this story.