Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

برہان وانی کی آٹھویں برسی، مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن

برہان وانی مزاضمت کی علامت تھے، انہوں نے کشمیر کی تحریکِ حریت میں نئی روح پھونکی، 8 جولائی 2016 کو شہید کردیے گئے۔
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2024 11:55pm

بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری مزاحمت کی علامت نوجوان حریت پسند رہنما برہان وانی کی آٹھویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ بھارتی قابض فوج نے برہان وانی کو 8 جولائی 2016 کو شہید کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی میں نئی روح برہان وانی نے پھونکی تھی۔ اُن کی آٹھویں برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ شہید کی یاد میں جگہ جگہ پوسٹر لگے ہیں۔

برہانی وانی 19 ستمبر 1994 کو پلوامہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 16 کی عمر میں حزب المجاہدین سے وابستگی اختیار کی۔ برہان وانی نے قابض بھارتی فوج کو ناکوں چنے چبوائے۔

کراچی : کشمیری حریت رہنما برہان وانی کے 8 ویں یوم شہادت پر ریلی

برہانی وانی کو بھارتی قابض فوج نے کرنگ میں گھیر کر شہید کیا تھا۔ رکاوٹیں کھڑی کیے جانے کے باوجود برہانی وانی کے جنازے میں دو لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے تھے۔

برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں عوامی احتجاجی تحریک نے جنم لیا، ہنگامے پھوٹ پڑے۔ احتجاجی مظاہروں میں 100 سے زائد کشمیری نوجوان شہید ہوئے۔

burhan wani

DEATH ANIVERSARY

COMPLETE SHUTTERDOWN