Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی حکومت کے 3 ماہ میں قرضہ 113 فیصد بڑھ گیا

مارچ سے مئی 2024 کے دوران وفاقی حکومت کا قرضہ 3 ہزار 11 ارب روپے بڑھا
شائع 08 جولائ 2024 04:42pm

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے تین ماہ میں نگران حکومت کے آخری تین ماہ کے مقابلے قرض میں 113 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری دستاویزات میں بتایا گیا کہ مارچ سے مئی 2024 کے دوران وفاقی حکومت کا قرضہ 3 ہزار 11 ارب روپے بڑھا، جبکہ نگران دور کے آخری تین ماہ میں وفاقی حکومت کا قرضہ ایک ہزار 416 ارب روپے بڑھا تھا۔

بھاری ٹیکسوں، بجلی نرخوں نے کراچی میں بڑی ٹیکسٹائل فیکٹری بند کرادی

دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضوں میں یہ اضافہ دسمبر 2023 سے فروری 2024 کے دوران ہوا، جبکہ مئی 2024 تک وفاقی حکومت کا قرضہ بڑھ کر 67 ہزار 816 ارب روپے ہوگیا۔

دستاویز سے پتا چلتا ہے کہ فروری 2024 میں وفاقی حکومت کا قرضہ 64 ہزار 806 ارب روپے اور نومبر 2023 میں 63 ہزار 390 ارب روپے تھا۔

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

Federal Government's Debt