Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: ’حمل ضائع کرانے کی کوشش میں‘ خاتون کی پراسرار ہلاکت، شوہر نے سسرالیوں پر مقدمہ درج کرادیا

ملزمان نے پوسٹ مارٹم اور خاوند کو اطلاع دئے بغیر تدفین کی کوشش کی، ایف آئی آر
شائع 08 جولائ 2024 04:17pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

لاہور کے علاقے مناواں میں حاملہ خاتون کی پراسرار ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے، متوفی خاتون کے خاوند نے اپنی ساس، سسر اور سالے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

ابتدائی معلوماتی رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق خاوند شہریار نے بتایا کہ میری بیوی قراة العین ڈھائی ماہ کی حاملہ تھی، جسے ام الخیر اور راشد سبحانی زبردستی گھر لے گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق شوہر نے دعویٰ کیا کہ قراة العین کا حمل ضائع کروانے کی کوشش میں اسے نجی اسپتال میں قتل کردیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان نے پوسٹ مارٹم اور خاوند کو اطلاع دئے بغیر تدفین کی کوشش کی۔ خاوند کی کال پر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قراة العین کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا، رپورٹ آنے کے بعد حقائق واضح ہوں گے۔

lahore

Pregnant woman murder