Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیل اور گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان، امپورٹ بل میں بھاری کمی متوقع

کنر کنواں نمبر 11 سے 960 بیرل یومیہ تیل حاصل کیا جا رہا ہے، او جی ڈی سی ایل
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2024 06:37pm

مقامی سطح پر تیل اور گیس کی پیداوار کے شعبے سے اچھی خبر آئی ہے، آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کنر کنواں نمبر 11 سے خام تیل کی پیداوار میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ایک ہفتہ قبل بھی کمپنی نے ضلع کرک میں واقع نشپا کنواں نمبر4 سے گیس اور خام تیل کے ذخائر میں اضافے کا اعلان کیا تھاجہاں سے اضافی 330 بیرل یومیہ تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔

500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر پینلز دینے کی منظوری

بیان میں بتایا گیا کہ کنر کنواں نمبر 11 سے 960 بیرل یومیہ تیل حاصل کیا جا رہا ہے، یہ کنواں صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع ہے۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ پیداوار سے امپورٹ بل میں 30.19 ملین ڈالر کی خاطر خواہ کمی ہوگی۔

sindh

OGDCL

Oil and Gas Production