Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی بھوک ہڑتال پاکستان سمیت پوری دنیا میں ہوگی، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ کے پی نے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کے گھرکو گورنر ہاؤس ڈکلیئرکرنے پر شدید تنقید کی۔
شائع 08 جولائ 2024 04:00pm

وزیراعلیٰ کے پی امین گنڈا پورنے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال پاکستان سمیت پوری دنیا میں ہوگی، حکومت کی جڑیں ہل جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سے اڈیالہ جیل میں ملاقات اور ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی و صوبہ کے امور، حالیہ ملکی معاملات پر بھی بات چیت کی۔

تفیصلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور بانی پاکستان تحریک انصاف کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جو سوا گھنٹہ جاری رہی۔

بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کے گھرکو گورنر ہاؤس ڈکلیئرکرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پرعدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے انصاف نہ ملنے پر جیل میں بھوک ہڑتال کرنے کی دھمکی دی تھی۔

عمران خان نے کہا تھا کہ ساری دنیا کو معلوم ہے کہ پاکستان میں کیا ہو رہا ہے یہ کہتے ہیں ہم افغانستان پر حملہ کر دیں گے جبکہ ان کے کرنل اور میجر یہاں جیل میں بیٹھے ہوئے ہیں، سپرٹینڈنٹ جیل ان کی نوکری کر رہا ہے یہ جب کہتے ہیں وہ میری میٹنگ کینسل کر دیتا ہے۔

Ali Amin Gandapur

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)