Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کی کمی سے 2376 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
شائع 08 جولائ 2024 03:29pm

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کے نرخ گرگئے۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کی کمی سے 2376 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1113 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے کا ہوگیا۔ یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے مستحکم رہی۔ اپریل میں مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

پاکستان

سونا

GOLD MINE