Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

بجلی صارفین کو پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف لگانے کا اقدام چیلنج

بجلی کے ٹیرف سے متعلق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2024 06:37pm

حکومت کی جانب سے بجلی کے صارفین کو پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

بجلی کے ٹیرف سے متعلق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے اظہر صدیق نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، جس میں وفاقی حکومت ،چیرمین نیپرا ،لیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے بجلی کے 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر پروٹیکٹو ٹیرف لگایا دیا ہے جبکہ 100 سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر نان پروٹیکٹو ٹیرف لگایا گیا۔

500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر پینلز دینے کی منظوری

وکیل نے درخواست میں نکتہ اٹھایا کہ شہریوں پر پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف کا بوجھ ڈال دیا گیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کو واپس لینے کا حکم دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک نوٹفکیشن پر عمل درآمد روکا جائے۔

Lahore High Court

Electricity Tariff

Judicial Activism Panel

azhar siddique

Electricity consumers

Protective and Non Protective Tariffs