Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجٹ کے منفی اثرات، پشاور میں اشیا خرد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

دکانداروں کو خدشہ ہے کہ آئندہ ماہ اشیاء خردونوش کی قیمتوں میں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2024 12:04pm
The prices of food items have increased in Peshawar - Aaj News

پشاور میں بھی اشیا خرد ونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ دال، چاول سمیت دیگر اشیا خریدنا شہریوں کی بس سے باہر ہوتا جارہا ہے۔

چاول کی قیمت میں فی کلو 40 روپے اضافہ ہوا تو چنہ دال کی قیمت 100 اور مصور دال کی قیمت 80 روپے بڑھ گئی ہے۔ دکانداروں کے ساتھ شہری بھی پریشان۔۔کہتے ہیں بجٹ میں ریلیف کی بجائے مزید بوجھ دال دیا گیا ہے جو غریب کے لیے قابل برداشت نہیں۔

دکانداروں کو خدشہ ہے کہ آئندہ ماہ اشیاء خردونوش کی قیمتوں میں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

پاکستان

peshawar