Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا ایک مرتبہ پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

غزہ میں اسکول پر اسرائیلی حملے پرانتہائی پریشان ہوں، معصوم جانوں کے ضیاع سے منہ نہیں موڑا جاسکتا، ملالہ
شائع 08 جولائ 2024 10:54am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ایک مرتبہ پھر غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا غزہ میں اسکول پر ایک اور اسرائیلی حملے پر انتہائی پریشان ہوں، ہم عالمی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں پر بے حسی کا مظاہرہ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معصوم جانوں کے ضیاع سے منہ نہیں موڑا جاسکتا۔

اس سے قبل ملالہ نے کہا تھا کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ غزہ کے معصوم بچے زندہ رہنے کی جدوجہد کررہے ہیں اور ان خوفناک حالات کا سامنا کررہے ہیں۔

ملالہ یوسفزئی کی جانب سے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مسلسل بمباری اور ڈر میں رہنا بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر تباہ کن اثرات ڈالتا ہے، پوری دنیا کو مل کر ایک ساتھ اس تشدد کو روکنے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ جاری رکھنا ہوگا۔

مزیدپڑھیں:

اسرائیل کو غزہ میں اندھا دھند حملوں کو ختم کرنا چاہیے، ملالہ پھر بول پڑیں

ملالہ یوسف زئی نے پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

Israel

Malala Yousafzai

Gaza War