Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمر ایوب سرگودھا میں انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچ گئے

عدالت نے وارنٹ جاری کیے تھے، گزشتہ روز اسلام آباد اور میانوالی پولیس نے اُن کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔
شائع 08 جولائ 2024 10:07am

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سرگودھا میں انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچ گئے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اُن کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

اپوزیشن لیڈر کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ عمر ایوب اپنی ضمانت کرانے کے لیے انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچے ہیں۔

یاد رہے کہ عمر ایوب کو گرفتار کرنے کے لیے گزشتہ روز اسلام آباد اور میانوالی پولیس نے اُن کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ عمر ایوب نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا۔

atc sargodha

UMER AYUB

ATC ISSUED WARRANTS