Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف سی بلوچستان نے 10 ملین روپے کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

اسمگلروں کو قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا
شائع 08 جولائ 2024 09:30am

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے نوکنڈی میں 10 ملین روپے کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، اسمگلروں کو قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے افغانستان چینی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کلی غریب آباد اور نوکنڈی میں چینی کا بڑا ذخیرہ کامیابی سے قبضے میں لے لیا۔

آپریشن کے نتیجے میں چینی کے 1,368 تھیلے ضبط کیے گئے جبکہ وزن تقریباً 70 ٹن اور قیمت موجودہ مارکیٹ ریٹ پر 10 ملین روپے ہے۔

گودام کو سیل کر کے اسمگلروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جبکہ ایف سی بلوچستان نے اسمگلروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔

quetta

sugar

Frontier Constabulary

Sugar Smuggling

FC Balochistan

sugar smuggling afghanistan