Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سری لنکا میں مذہبی تقریب کے دوران ہاتھی شرکاء پر چڑھ دوڑا

واقعے میں 13 افراد زخمی ہوگئے
شائع 07 جولائ 2024 07:47pm
علامتی تصویر / اے ایف پی فائل
علامتی تصویر / اے ایف پی فائل

سری لنکا کے جنوبی علاقے میں مذہبی تقریب کے دوران ہاتھی بپھر گیا، جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی اور 13 افراد زخمی ہو گئے۔

سری لنکا کے میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی رات کو صوبہ اووا کے کٹاراگاما میں منعقد ہونے والے ایک بڑے مذہبی اور ثقافتی پروگرام روہنو کٹاراگاما مہادیوالا جلوس کے دوران پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کا مقامی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے اور کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہوا ہے۔

دنیا کا واحد ’کیڑا‘، جس کی قیمت نئی کار سے بھی زیادہ ہے

خیال رہے کہ سری لنکا میں مذہبی تہواروں کے دوران ہاتھیوں کی ہنگامہ آرائی غیر معمولی واقعہ نہیں ہے ، جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ حاضرین کی طرف سے بلند آوازیں نکالی جاتی ہیں اور شور شرابا کیا جاتا ہے، جس سے ہاتھی بپھر جاتے ہیں۔ اسی تناظر میں بڑے تہواروں پر اکثر لوگوں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ جلوسوں کے دوران اونچی آوازیں نکالنے سے گریز کریں تاکہ ہاتھی پرسکون رہیں۔

Sri Lanka

Elephant