Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

علاج کیلئے پیسے نہ ہونے پر والد نے 15 دن کی بچی کو زندہ دفن کردیا

عدالت کے احکامات کے بعد قبر کشائی ہوگی، ایس ایچ اوعبدالمجید
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2024 08:47pm
علامتی تصویر / اےایف پی فائل
علامتی تصویر / اےایف پی فائل

نوشہرو فیروز میں والد نے 15 دن کی بچی کو زندہ دفن کردیا۔ ایس ایچ اوعبدالمجید کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سے واقعہ کا علم ہوا، عدالت کے احکامات کے بعد قبرکشائی کی جائے گی۔

افسوسناک واقعہ تھاروشاہ کے نواحی گاؤں فوٹوراجپر میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاج کیلئے پیسے نہ ہونے پر والد نے 15 دن کی بچی کو زندہ دفن کیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزم مچھر راجپر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دو بچے پہیلے سے تھے یہ تیسری بچی تھی جو پیدائش کے بعد سے بیمار تھی اور خون کی کمی کا شکار تھی، علاج کے پیسے نہ ہونے کے باعث بچی کو زندہ دفن کیا، مجھ سے غلطی ہوگئی۔

گرفتاری کے بعد پولیس ملزم کو اپنے ہمراہ قبرستان بھی لیکر گئی جہاں اس نے قبر کی نشاندہی بھی کردی۔

یہ بھی پڑھیں :

لاہور : 13 سالہ گھریلو ملزمہ پر 3 روز تک تشدد، گھر کا مالک گرفتار

ٹانک: ملزمان نے 4 مغوی مزدور رہا کردیے

اس حوالے سے ایس ایچ اوعبدالمجید نے بتایا کہ واقعہ 25 روزقبل پیش آیا تھا، سوشل میڈیا سے واقعہ کا علم ہوا، عدالت کے احکامات کے بعد قبرکشائی ہوگی۔

Murder

Sindh Police

Newborn Baby