Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور : 13 سالہ گھریلو ملزمہ پر 3 روز تک تشدد، گھر کا مالک گرفتار

پولیس نے بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا
شائع 07 جولائ 2024 05:58pm
علامتی تصویر / اے ایف پی
علامتی تصویر / اے ایف پی

لاہور میں گھریلو ملازمہ بچیوں پر تشدد کے واقعات تھم نہ سکے، ڈیفنس کےعلاقے میں میاں بیوی نے 13 سالہ گھریلوملازمہ کو چوری کا الزام لگا کر بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مکان مالک کو گرفتارکرلیا ہے۔

ڈاکٹر آپریشن کے بعد قینچی نکالنا بھول گئے، جواں سال مریضہ جاں بحق

ایف آئی آر کے مطابق مالکن عمائمہ نے بچی کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔ دونوں میاں بیوی بچی کو چوری کا الزام لگا کر مسلسل تین روز تک تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

مریضوں کی رپورٹس سے بنائی ہوئی پیپر پلیٹس نے ہنگامہ کھڑا کردیا

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

lahore

lahore police

child torture