Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریس کے دوران اہلیہ کا بوسہ لینا مہنگا پڑ گیا، مشہور سائیکلسٹ پر بھاری جرمانہ عائد

معذرت خواہ ہوں لیکن اس کیلئے میں ہر روز جرمانہ ادا کرنے کو تیار ہوں، جولین برنارڈ
شائع 07 جولائ 2024 05:08pm

فرانس کے مشہور سائیکلسٹ جولین برنارڈ کو ریس کے دوران بیوی کا بوسہ لینے پر بھاری جرمانے کا سامنا ہے۔

سائیکل ریس ”ٹور ڈی فرانس ٹائم ٹرائل“ میں بڑی تعداد میں سائیکلسٹ نے حصہ لیا، فرانسیسی سائیکلسٹ جولین برنارڈ نے بھی اس میں شرکت کی۔

ریس کے دوران جولین برنارڈ ایک مقام پر رکے اور دوستوں سے ملنے کے بعد وہاں کھڑی اپنی اہلیہ کا بوسہ بھی لیا، ان کی اہلیہ نے بیٹے کو بھی گود میں لے رکھا تھا۔

مہنگے ترین میکڈونلڈز میں ہر بار کم ترین قیمت پر پسندیدہ کھانا حاصل کرنے کی ترکیب وائرل

جولین برنارڈ کی اس حرکت پر انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) نے انہیں 223 ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی۔

یونین کی گورننگ باڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولین برنارڈ پر یہ جرمانہ ریس کے دوران نامناسب رویے اور کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر عائد کیا گیا ہے۔

بنا شادی کے باپ بننے والے کرن جوہر کس بیماری میں مبتلا ہو گئے

اس کے بعد سوشل میڈیا پر معافی مانگتے ہوئے فرانسیسی سائیکلسٹ نے لکھا، ’میں کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر یو سی آئی سے معذرت خواہ ہوں لیکن میں ہر روز جرمانہ ادا کرنے اور اس لمحے کا دوبارہ تجربہ کرنے کے لیے تیار ہوں‘۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ’ریس کے دوران اپنے پیاروں سے ملاقات میرے کیریئر کا ایک منفرد لمحہ تھا جسے جینے کے لیے میں نے تیز سائیکل چلائی تاکہ بعد میں اس کے لیے وقت ملے‘۔

fine

Julien Bernard

French Cyclist

Tour de France