Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعلٰی پنجاب نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا

کسی سڑک پر بارش کا پانی زیادہ دیر تک جمع نہیں ہونا چاہیئے، مریم نواز کی ہدایت
شائع 07 جولائ 2024 02:02pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں ممکنہ بارشوں کےپیش نظرانتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے نکاسی آب کے لیے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسا کو متحرک رہنے کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور میں بارش کے پانی کے بروقت اخراج کے لیے کاوشیں قابل تحسین ہیں، بارشوں کے پانی کے نکاس تک متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں، انتظامیہ اور واسا متحرک رہیں، نکاسی آب کے لیے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کسی سڑک پر بارش کا پانی زیادہ دیر تک جمع نہیں ہونا چاہیئے، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، اسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، نشیبی علاقوں کے عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، دیہی علاقوں میں پیشگی مال مویشیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات بھی کیے جائیں۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مون سون کا آغاز، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کراچی میں بارشیں کب سے ہوں گی اور 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

مریم نواز نے حکم دیا کہ سیلابی صورتحال میں متاثرین کو بروقت امداد اور ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ارکان اسمبلی ممکنہ سیلابی صورتحال میں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کی مؤثر نگرانی کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کرنٹ لگنے کے حادثات سے بچاؤ کے لیے آگاہی پھیلائی جائے، شہریوں سے اپیل ہے کہ چھوٹے بچوں کو ننگی تاروں اور کھمبوں کے قریب نہ جانے دیں اور ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں بروقت شروع کی جائیں۔

Maryam Nawaz

lahore

Maryam Nawaz Sharif

Urban flooding

Punjab rain

CM Punjab Maryam Nawaz

RAINS AND FLOOD