Aaj News

اتوار, اکتوبر 06, 2024  
02 Rabi Al-Akhar 1446  

مہنگی بجلی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف لاہور میں جماعت اسلامی کا احتجاج

دوام خود سڑکوں پر نکل آئے تو کیا ہوگا، احمد سلمان بلوچ، اظہر بلال اور ملک شاہد اسلم کا مطاہرین سے خطاب
شائع 07 جولائ 2024 01:53pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

جماعت اسلامی لاہور نے فیصل ٹاؤن گول چکر پر مہنگی اور طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا۔ جماعت اسلامی کے عہدیداروں، کارکنوں اور عوام نے بڑی تعداد میں اس احتجاج میں شرکت کی۔

نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور احمد سلمان بلوچ نے احتجاج کی قیادت کی۔ مظاہرین سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جس حکومت کو عوام کے مینڈیٹ کی فکر ہو وہ سوچتی ہے کہ عوام خلاف نہ ہو جائیں۔ اِنہیں پتا ہے کہ پھر فارم 47 سے آجائیں گے۔

احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ اس طرح تو حکومت نہیں چلے گی، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ عوام کے لیے ریلیف ہونا ہی چاہیے۔ محض ٹیکس تھوپ کر حکومت نہیں کی جاسکتی۔

احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کو موقع ملے تو آئی پی پی پیز سے بات کرسکتے ہیں۔ تاجروں کے لیے ہمارے دھرنے کا پلیٹ فارم کُھلا ہے۔

ملک شاہد اسلم نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرعوام خود باہر نکل آئے اور انتشار بڑھ گیا تو یہ لوگ کیا کریں گے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اظہر بلال نے کہا کہ آئی ایم ایف کا سارا زور غریبوں پر چلتا ہے۔ وہ اہلِ ثروت کے لیے اقدامات تجویز کیوں نہیں کرتا؟

Loadshedding

HIGHER POWER TARIFF

PROTEST IN LAHORE

JAMAT e ISLAMI LAHORE