Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ریلوے نے 22 مسافر ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا

22 مسافر ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائی گی
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2024 02:56pm

پاکستان ریلوے نے 22 مسافر ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا، 22 مسافر ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائی گی۔

دستاویز کے مطابق آوٹ سورس کی جانی ولی مسافر ٹرینوں میں قراقرم ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس شامل ہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ تا کراچی چلنے والی واحد مسافر ٹرین بولان میل کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔

کراچی سے راولپنڈی کے درمیان ’’سمر ویکیشن اسپیشل ٹرین‘‘ چلانے کا اعلان

بڑی تعداد میں ٹرینوں کی نجکاری کا فیصلہ

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا مقصد مسافروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے، مسافر ٹرینوں کی اوور سورسنگ کے لیے اشتہار بھی دے دیا گیا، خواہشمند افراد یکم اگست صبح 11 بجے تک درخواستیں دے سکیں گے۔

ریلوے حکام کے مطابق اے کیٹیگری کی ٹرینوں کی سیکیورٹی 5 ملین مقرر کی گئی ہے جبکہ بی کیٹیگری کی ٹرینوں کی سیکیورٹی 2 ملین مقرر کی گئی ہے۔

Pakistan Railways

اسلام آباد

Pakistan Railway

passenger train

Outsource trains