Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

وزیر آباد تھانے کے قریب بھی پولیس مقابلے میں ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2024 11:11pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن چوکی ایل بلاک کی حدود میں پولیس مقابلہ میں اہلکار زخمی، ایک ڈاکو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار شادیوال میں لوٹ مار کر رہے تھے۔

پٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ہے۔

ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ، جبکہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمی ڈاکو کی شناخت 26 سالہ نوید کے نام سے ہوئی ہے۔ دیگر ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔

کراچی میں فائرنگ، چوہدری اسلم کے قریبی سی ٹی ڈی اعلیٰ افسر جاں بحق، عینی شاہد کا بیان سامنے آگیا

دوسری جانب وزیرآباد میں تھانہ صدر کے علاقہ بھروکی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا،ملزم نے چند روز قبل سپر اسٹورمیں ڈکیتی کے دوران سیلز مین کو قتل کر دیا تھا۔

وزیرآباد اور گوجرانولہ میں ڈکیتی اور قتل کی درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث زیرحراست ملزم ارباز مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

تھانہ صدر پولیس ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ملزم کو چھڑانے کی کوشش کی۔

فائرنگ کے تبادلہ میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، ملزم کے دو ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر بھی سیدھی فائرنگ کی جس سے پولیس والوں نے گاڑی میں لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں۔

ملزم ارباز نے 25 جون کو ریاض سپر سٹور وزیرآباد میں دوران ڈکیتی 25 سالہ سیلز مین محمد وسیم کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا، ملزم حال ہی میں ڈکیتی کے مقدمات میں جیل سے رہا ہوا تھا.

lahore

Robbery

Punjab police

Arrested