Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرداخلہ کا بجلی کی اووربلنگ پر افسروں اور عملے کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

محسن نقوی نے بھی پروٹیکٹیڈ صارفین کی اووربلنگ کی بڑھتی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2024 08:20pm

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی پروٹیکٹیڈ صارفین کی اووربلنگ کی بڑھتی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اووربلنگ کرنے والے افسروں اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کر دیے۔

محسن نقوی نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے، پروٹیکٹیڈ صارفین کو جان بوجھ کر نان پروٹیکٹیڈ کیٹگری میں شامل کرنا مجرمانہ فعل ہے، جس کی قطعا اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وز یراعظم کا بجلی صارفین کے بلوں میں اضافی یونٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

میرے تو بیوی بچے بھی نہیں، بجلی کا بل زیادہ آنے پر شیخ رشید پھٹ پڑے

پشاور کے شہریوں کو بجلی کی اوور بلنگ میں کتنے کروڑ کا جھٹکا لگا ؟

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایف آئی اے تمام صورتحال کا جائزہ لے اورحقائق کی روشنی میں بلا امتیاز ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لے، پروٹیکٹیڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ صارفین کی فہرست میں شامل کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، اوور بلنگ سے پروٹیکٹڈ کیٹگری تبدیل ہونے سے صارفین پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا، پروٹیکٹیڈ صارفین پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔

فارم 47 کی حکومت عوام کی نہیں مسلط کردہ ہے، حافظ نعیم الرحمان

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اووربلنگ سے ان کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں، پروٹیکٹیڈ صارفین کی جانب سے اووربلنگ کی شکایات اور ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔

Interior Minister

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

electricity bill

mohsin naqvi

OVERBILLING