Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس طلب

جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف بدنیتی پر مبنی سوشل میڈیا مہم کی مذمت کرتے ہیں، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن
شائع 07 جولائ 2024 12:04pm

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے 9 جولائی کو ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی مذمت کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا۔

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بدنیتی پر مبنی سوشل میڈیا مہم کی مذمت کرتے ہیں، جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک قابل اور محنتی جج ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کا بطور وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل شاندار پیشہ ورانہ کیریئر ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

Islamabad High Court

social media

justice tariq mehmood jahangiri

social media campaign

Islamabad High Court Bar Association